A part of Indiaonline network empowering local businesses

پارلیمنٹ نے پانی کی آلودگی کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل منظور کرلیاہے

News

پارلیمنٹ نے پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) سے متعلق ترمیمی بِل 2024 کو پاس کردیا ہے۔ لوک سبھا نے کَل اِسے منظوری دی۔ راجیہ سبھا میں اِس قانون کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔ اِس بِل کا مقصد پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول) سے متعلق قانون 1974 میں ترمیم کرناہے۔ اِس قانون کے تحت پانی کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کیلئے مرکزی اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ قائم کیے جانے کا التزام ہے۔ یہ قانون ابتدائی طور پر ہماچل پردیش، راجستھان اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اِس قانون کے تحت ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین کو ریاستی حکومت کی طرف سے نامزد کیا جائے گا۔ بِل کی دفعات کے مطابق مرکزی حکومت چیئرمین کی نامزدگی کے طریقہ کار اور سروس کی شرائط و ضوابط طے کرے گی۔
بِل میں آبی ذخائر میں آلودگی پھیلانے والے مادے کے اخراج سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ہزار روپے سے لے کر 15 لاکھ روپے تک جرمانہ عائدکیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

20 Days ago