A part of Indiaonline network empowering local businesses

پارلیمنٹ کا موسمِ سرما کا اجلاس اگلے مہینے کی 4 تاریخ سے

News

پارلیمنٹ کا موسمِ سرما کا اجلاس اگلے مہینے کی 4 تاریخ سے شروع ہوگا اور 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران 15 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امرت کال کے تناظر میں حکومت اِس اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام کاج اور دیگر معاملات پر بحث کی متمنی ہے۔
اِس سے قبل پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ستمبر میںہوا تھا، جس میں تاریخی خواتین ریزرویشن بل منظور کیا گیا۔ (AIR NEWS)

23 Days ago