आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

پندرہ جنوری کے بعد چین جانے والے غیرملکی افراد کو بھارت آنے کی اجازت نہیں ہوگی:ڈی جی سی اے

News

ہوابازی کے انضباطی ادارے DGCA نے کہا ہے کہ اُن غیر ملکی شہریوں کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو 15 جنوری یا اِس کے بعد چین گئے تھے۔ ایئر لائنس کیلئے ایک سرکلر میں DGCA نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو یا اُس کے بعد چین جانے والے غیرملکی شہریوں کو بھارت-نیپال، بھارت-بھوٹان، بھارت-بنگلہ دیش یا بھارت-میانما زمینی سرحدوں سمیت ہوائی، زمینی یا سمندری راستے سے بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے یہ بات دہرائی ہے کہ پانچ فروری سے پہلے چینی شہریوں کو جاری کئے گئے تمام ویزا معطل کردئیے گئے ہیں۔
البتہ ہوابازی کے انضباطی ادارے نے یہ واضح کیا ہے کہ اِن ویزا پابندیوں کا اطلاق ہوائی جہاز کے عملے پر نہیں ہوگا، جو چین کے شہری یا چین سے آنے والے دیگر ملکوں کے افراد ہوسکتے ہیں۔
بھارتی فضائی کمپنیوں میں ائیرانڈیا اور IndiGo نے دونوں ملکوں کے درمیان اپنی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔
ایک اور دو فروری کو ایئرانڈیا نے647 بھارتیوں اور مالدیپ کے 7 شہریوں کو واپس لانے کیلئے چین کے شہر Wuhan کیلئے دو خصوصی پروازیں چلائی تھیں۔ اب تک کیرالہ میں 3 بھارتیوں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں (AIR NEWS)

50 Days ago

Download Our Free App