आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

پیرس ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے لئے مالی اعانت میں پاکستان کے کردار کا جائزہ لے گی

News

مالی کارروائی سے متعلق ٹاسک فورس FATF کی ایک اہم میٹنگ، کَل پیرس میں شروع ہوئی۔ FATF کے مکمل اجلاس میں، دہشت گردی کیلئے رقوم فراہم کرنے میں، پاکستان کے رول پر نظر ڈالی جائے گی۔
FATF کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں، پاکستان اور کچھ دیگر ملکوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جن کی طرف سے مالی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت، خاص طور پر جیش محمد کے سربراہ مولانامسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے لیڈر ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے، پاکستان پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کو رقوم فراہم کرنا بند کرے۔اِس 6 روزہ میٹنگ کے دوران 205 ملکوں، IMF، اقوام متحدہ، عالمی بینک اور دیگر تنظیموں کے 800 سے زیادہ نمائندے، جرائم اور دہشت گردی کو تقویت دینے والی رقوم پر نظر رکھنے کیلئے، عالمی کارروائی پر غورو خوض کریں گے۔
پیرس میں قائم نگراں ادارے نے پاکستان کو، جون 2018 میں، Grey List میں شامل کیا تھا۔ پاکستان کو ایک لائحہ عمل دیا گیا تھا کہ وہ اِسے اکتوبر 2019 تک پورا کرے یا پھر نگراں ادارے کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خطرے کا سامنا کرے۔ (AIR NEWS)

42 Days ago

Download Our Free App