A part of Indiaonline network empowering local businesses

چنئی میں کھیلو انڈیا گیمز ختم ہوگئے ہیں

news

چنئی میں کھیلو انڈیا گیمز ختم ہوگئے ہیں۔ آج اختتامی تقریبکے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اختتامیخطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نظریہ ایک ایسا ملک بنانا ہے،جس میں ہر بچے میں ہنر مندی اور کھیلوں کی صلاحیت کو فروغ دیا جائے۔ یہ کھیل 19 جنوریکو شروع ہوئے تھے اور چنئی کے ساتھ ساتھ کوئمبٹور، مدورائی اور Tiruchi میں بھی  کھیل مقابلے ہوئے۔

اِن کھیلوں میں حصہ لینے والے 4 ہزار سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوںکو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اِن کھیلوں میں لڑکیوں اور لڑکوں نے برابرکی تعداد میں حصہ لیا۔

جناب ٹھاکر نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مہاراشٹرکو مبارکباد دی۔ ساتھ انھوں نے تمل ناڈو اور ہریانہ کے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

مہاراشٹر نے چوتھی بار مجموعی چمپئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔اس نے سونے کے 57، چاندی کے 48 اور کانسے کے 53 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 158 تمغےجیتے۔

وزیر موصوف نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں قائم کیے گئے نئےریکارڈس کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، شمالی مشرقیخطے میں اگلے مہینے ہوں گے۔x
 
 
  (AIR NEWS)

28 Days ago