Best for small must for all
Promote your Business

چھتر پور کووڈ مرکز میں 500آئیسولیشن بستروں کو آکسیجن کی سہولت والے بستروں میں تبدیل کئے جائیں گے

news

وزارت داخلہ نے کہاہے کہ دلّی کے چھتر پور علاقے میں کووڈ حفظان صحت مرکز میں مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کے 500 بستروں کیلئے آکسیجن کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی۔ یہ بستر اِس ختم ہفتہ تک تیار ہوجائیں گے۔ دلّی میں گزشتہ تین دن میں تقریباً 150 آئی سی یو بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے اور تین ہزار 652 آئی سی یو بستروں کی موجودہ گنجائش کو مزید بڑھایا جائے گا۔
کووڈ-19 کے معاملات میں اُچھال کے تناظر میں دلّی کے طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی خاطر وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر یہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ RT-PCR ٹیسٹ کی تعداد نومبر کے آخر تک بڑھاکر 60 ہزار یومیہ کردی جائے گی۔
شکور بستی ریلوے اسٹیشن پر 800 بستروں کے ساتھ ریل ڈبے بھی کام کرنے لگیں گے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز کے ڈاکٹر اور متعلقہ طبی اہلکار اِن ریل ڈبوں پر متعین رہیں گے۔
دلی کے طبی بنیادی ڈھانچے میں اضافے کے لئے مرکزی مسلح پولیس فورسز کے سبھی 75 ڈاکٹرس اور نیم طبی عملے کے 251 افراد ڈیوٹی پر آ گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی دس ٹیموں نے جنہیں دلی میں بستروں کے استعمال، جانچ کی صلاحیت اور اضافی ICU بستروں کی نشاندہی کے لئے 100 سے زیادہ پرائیویٹ اسپتالوں کا دورہ کرنے کےلئے تشکیل دیا گیا ہے، انہوں نے اپنی رپورٹیں داخل کر دی ہیں۔ یہ رپورٹیں صحت خدمات کے ڈائرکٹر جنرل کے زیرغور ہیں۔
وزارت داخلہ نے ہریانہ اور یوپی سرکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دلی کی طرز پر، اپنے این سی آر ضلعوں میں پرائیویٹ اسپتالوں کا جائزہ لیں۔ (AIR NEWS)

14 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here