आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

چھتیس گڑھ سرکار نے ہاٹ اسپاٹ کے علاقوں میں لاک ڈاؤن چھ اگست تک بڑھا دیا

News

چھتیس گڑھ حکومت نے کووڈ 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافےکے بعد ہاٹ اسپاٹ کے علاقوں میں چھ اگست تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کل وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے ریاست کے وزیر زراعت رویندر چوبے نے کہا کہرائے پور، دُرگ اور بلاس پور سمیت کئی بڑے شہروں میں کووڈ 19 کے معاملات میں تیزی سےاضافے کے پیشِ نظر اِن علاقوں میں نافذ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کو 6 اگست تک بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہلینے کے بعد لاک ڈاؤن کو جاری رکھیں۔ انھیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤنکے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

چھتیس گڑھ کے زیادہ تر علاقوں میں 22 جولائی سے لاک ڈاؤننافذ ہے۔ × (INDIAONLINE)

63 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here