A part of Indiaonline network empowering local businesses

چھتیس گڑھ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل

news

چھتیس گڑھ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت 70 اسمبلی حلقوں میں کَل پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ کُل 958 امیدوار میدان میں ہیں۔ 18 ہزار 800 سے زیادہ پولنگ مراکز پر پولنگ ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں۔ ہم نے چھتیس گرھ کی چیف الیکٹورل آفیسر رینا Kangale سے پولنگ کی تیاریوں کے بارے میں بات کی ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر امت شاہ اور انوراگ سنگھ ٹھاکر، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے چھتیس گڑھ میں متعدد مقامات پر انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے Balodabazar اور Bemetara کے مقام پر کانگریس امیدواروں کی حمایت میں عوامی میٹنگیں کیں۔
اسی دوران راجستھان اور تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے بھی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی نے بارمیڑ ضلع کے Baytu میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے اجمیر، Kotputli اور ادے پور واٹی میں عوامی میٹنگوں سے خطاب کیا۔ تلنگانہ میں امیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کا کَل آخری دن تھا۔ (AIR NEWS)

16 Days ago