Promote your Business

چین سے لائے گئے کسی بھی بھارتی شہری میں طبی جانچ کے بعد کورونا وائرس کا اثر نہیں پایا گیا: ہرش وردھن

news

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ ووہان شہر سے جن 645 بھارتی افراد کو لایا گیا ہے، جانچ کے بعد اُن میں سے کسی میں بھی Covid-2019 کا اثر نہیں پایا گیا۔
نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں اِس وائرس سے جو تین افراد متاثر ہوئے ہیں، اُن سبھی کی حالت میں اب استحکام ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ ایجنسیاں اِن معاملات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر PMO اور دیگر متعلقہ وزارتیں صورتحال کی قریبی نگرانی کررہی ہیں اور سبھی ریاستوں کو رہنما خطوط کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔
وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ بھارت Covid-2019 سے نمٹنے کےلئے خیر سگالی جذبے کے طور پر طبّی سازو سامان جیسی ضروری اشیاءچین بھیج رہا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ بھارت نے نمونوں کی جانچ میں مالدیپ اور Covid-2019 کو پھیلنے سے روکنے کےلئے بھوٹان کی مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار نے نمونوں کی جانچ میں افغانستان کی مدد کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ (AIR NEWS)

47 Days ago

Video News

Download Our Free App