کالندی کنج ٹریفک کے لیے دلّی ہائیکورٹ کی ہدایت

news

دلّی ہائیکورٹ نے آج شہر کی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کالندی کنج، شاہین باغ علاقے میں ٹریفک بندشوں کا جائزہ لے۔ یہ راستہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کے سبب تقریباً ایک مہینے سے بند ہے۔ عوام کے وسیع تر مفادات کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ جائزہ لینے کو کہا گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے پولیس سے امن و قانون برقرار رکھنے کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس معاملے کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ اور سماجی کارکن امت ساہنی کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضداشت کی سنوائی کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی، جنھوں نے دلّی پولیس کمشنر کو یہ ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی کہ کالندی کنج اور شاہین باغ کے علاقے اور اوکھلا انڈر پاس سے بندشیںہٹائی جائیں، جو گزشتہ سال پندرہ دسمبر کو CAA اور NRC کے خلاف مظاہروں کے بعد بند کردیے گئے تھے۔ یہ عارضی اقدام تھا، لیکن وقتاً فوقتاً اس میں توسیع کی گئی ہے۔x (AIR NEWS)

44 Days ago