کشمیر میں پھر سے برفباری، سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی موٹرگاڑیاں پھنسیں

news

کشمیر وادی اور جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں پھر سے برفباری ہونے سے روز مرہ کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ برفباری کی وجہ سے سرینگر ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
کل رات جواہر ٹنل کے علاقے میں شدید برفباری اور سڑک پر پھسلن کے سبب جموں-سرینگر قومی شاہراہ بند کردی گئی، جس کی وجہ سے سینکڑوں موٹر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کل کہیں اوسط اور کہیں تیز بارش اور برفباری ہوئی۔
وادی کشمیر میں جاری سخت سردی کے موسمی حصے چلی چلان کے چوبیسویں روز آج محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کشمیر کے بیشتر حصوں میں لگ بھگ اگلے 36 گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانہ برفباری کا امکان ہے۔ دریں اثنا ٹریفک حکام نے آکاشوانی کو بتایاکہ موسم میں بہتری اور سڑک کی حالت ٹھیک رہنے کی صورت میں سری نگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کو آج سری نگر سے جموں کی جانب چلنے کی اجازت ہوگی۔ سری نگر ہوائی اڈے سے بھی ہوائی اڑانیں موسمی حالات کے مطابق ہی چلائی جائیں گی۔ (AIR NEWS)

35 Days ago