A part of Indiaonline network empowering local businesses

کشمیر وادی میں اِس سال کی امرناتھ یاترا میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا گیا

news

کشمیر وادی میں اِس سال کی امرناتھ یاترا میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین لاکھ 69 ہزار 228 یاتری پوتر گپھا میں درشن کرچکے ہیں اور یہ تعداد پچھلے سال کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ شری امرناتھ جی یاترا 31 اگست تک جاری رہے گی۔ گزشتہ سال تین لاکھ 65 ہزار 721 عقیدتمندوں نے پوتر گپھا میں درشن کیے تھے۔
اِس مرتبہ غیرملکی یاتریوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عقیدتمندوں نے یاترا کے بلارکاوٹ اور خوش اسلوبی کے ساتھ انعقاد کیلئے انتظامیہ کی انتھک کوششوں کی ستائش کی ہے۔ (AIR NEWS)

63 Days ago