A part of Indiaonline network empowering local businesses

کل بینکاک میں ایشیائی تیراندازی چمپئن شپ کے آخری دن بھارت نے سات تمغے حاصل کئے

News

کل بینکاک میں ایشیائی تیراندازی چمپئن شپ کے آخری دن بھارت نے سات تمغے حاصل کئے جن میں سونے کے تین، چاندی کا ایک اور کانسے کے تین تمغے شامل ہیں۔ بھارت نے کمپاؤنڈ مقابلے میں پانچ تمغے جیتے جن میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں۔خواتین کی ٹیم کے فائنل میں جیوتی سریکھا Vennam، پرنیت کور، ادیتی گوپی چندسوامی نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں چینی تائپے کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیتا۔ مکسڈٹیم مقابلے کے فائنل میں سوامی اور پریانش نے تھائی لینڈ کو ہراکر بھارت کو سونے کا دوسرا تمغہ دلایا۔
تیراندازی کی ایشیائی چمپئن شپ کے بعد اسی مقام پر آج سے تیراندازی کیلئے انفرادی طور پر اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کا مقابلہ ہوگا اور یہ اتوار تک جاری رہے گا (AIR NEWS)

23 Days ago