आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

کووِڈ-19دوسرے کوروناوائرسوں کی طرح مہلک نہیں: ڈبلیو ایچ او

news

عالمی صحت تنظیم WHO نے ناول کورونا وائرس کی وبا سے متعلق ہر جگہ یکساں اقدامات کے خلاف خبردار کیا ہے اور اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ چین کے باہر اِس وبا سے آبادی کا ایک بہت چھوٹا حصہ متاثر ہے۔ WHO نے یہ بھی کہاہے کہ COVID-19 سانس کی شدید تکلیف والے سِنڈروم SARS سے کم مہلک ہے۔ WHO کے عہدیداروں نے اِس سفارش کو مسترد کردیا ہے کہ جاپان کے ساحل کے قریب کورونا وائرس سے متاثرہ بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز کی طرح دیگر بحری جہازوں میں انفیکشن کے خطرے سے بچنے کیلئے تمام بحری جہازوں کو روک دیا جائے۔
WHO کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebreyesus نے کل جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ صورحال کے تناسب سے ہی اقدامات کیے جانے چاہئیں اور سب جگہ یکساں اقدامات فائدے مند نہیں ہوں گے۔
اِس وبا سے، جس سے چین میں 70 ہزار 500 افراد متاثر ہیں اور ایک ہزار 700 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، پورے خطے میں مینوفیکچرنگ اور سیاحت کو تباہ کردیا ہے اور پروازوں اور بحری جہازوں کی آمدو رفت سمیت سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
WHO کے صحت کی ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیکل ریان نے کہاہے کہ اِس بحران کا مرکز وسطی ہوبئی صوبے کا ووہان شہر ہے لیکن اِس کا تناسب فی لاکھ چار افرادہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک سنگین وبا ہے اور اِس میں پھیلنے کی صلاحیت ہے لیکن ہمیں اِس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد کے بارے میں توازن قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ (AIR NEWS)

41 Days ago

Download Our Free App