Best for small must for all
Promote your Business

کووڈ-اُنیس کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے طلبا کیلئے نیٹ کا آج پھر سے امتحان

news

قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹ نیٹ کا امتحان آج اُن طلبا کیلئےپھر سے ہورہا ہے جو پچھلے مہینے امتحان نہیں دے سکے تھے۔ نیٹ کا یہ امتحان آج دوپہردو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق امتحان کے انعقاد سے متعلققومی ایجنسی اُن طلبا کے لیے یہ امتحان دوبارہ کرا رہی ہے جو عالمی وبا کی وجہ سے امتحاننہیں دے سکے تھے۔ 13 ستمبر اور 14 اکتوبر کے امتحان کے نتیجے کا اعلان ایک ساتھ 16اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ایسے امیدوار جو 13 ستمبر کو یا تو کووڈ-19 سے متاثر تھےیا گھیرابندی والے خطوں میں تھے، وہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے اہل ہوں گے۔

15لاکھ 97 ہزار طلبا نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا اور اِن میںسے 14 لاکھ 37 ہزار طلبا 13 ستمبر کے امتحان میں بیٹھے تھے۔ امید ہے کہ بقیہ ایک لاکھ60 ہزار امیدوار آج دوبارہ ہونے والے امتحان میں بیٹھیں گے۔

NEETملک میں انڈرگریجویٹ میڈیکل اور اِس سے وابستہ پروگراموںمیں داخلے کے لیے قومی سطح کا داخلہ امتحان ہے۔ x (AIR NEWS)

48 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here