Best for small must for all

کووڈ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں اضافہ جاری

news

بھارت نے کووڈ کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اور اہم سنگ میل طے کیا ہے، جبکہ ایک سو چالیس دن کے وقفہ کے بعد آج چار لاکھ سے بھی کم مریض زیر علاج ہیں۔ کورونا کے زیر علاج کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے، جس کے سبب ملک میں اس وقت تقریباً تین لاکھ 96 ہزار افراد ہی زیرعلاج ہیں اور زیر علاج مریضوں کی شرح محض چار اعشاریہ ایک-صفر فیصد ہے۔ ملک میں ابھی تک لگ بھگ 91 لاکھ 40 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی شفایابی کی مجموعی قومی شرح بھی مزید بہتر ہو کر 94 اعشاریہ چار-پانچ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
آج ملک میں مسلسل دسویں روز شفایاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد ایک بار پھر نئے یومیہ کیسوں سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک میں کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیر علاج مریضوں سے تقریباً 23 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری سے متاثر ہونے والے یومیہ کیسوں کی تعداد آج مسلسل 30ویں روز بھی 50 ہزار سے نیچے چل رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 32 ہزار 981 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے، جبکہ اسی مدت کے دوران 39 ہزار 109 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 75 فیصد نئے کیس دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ ان میں دیگر کے علاوہ دِلی، مہاراشٹر، کیرالہ، مغربی بنگال، ہریانہ اور راجستھان شامل ہیں۔
وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک میں بہتر طبی بنیادی ڈھانچے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مرکز کے معیاری طریقہ علاج کو نافذ کئے جانے اور ڈاکٹروں اور متعلقہ طبی اہلکاروں کے پختہ عزم اور عہد کے نتیجے میں رو بہ صحت ہونے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ اس کے سبب شرح اموات بھی مزید کم ہوکر ایک اعشاریہ چار-پانچ فیصد پر آگئی ہے۔ اُس نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 391 اموات کی خبرملی ہے۔× (AIR NEWS)

84 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here