Best for small must for all
Promote your Business

کووڈ-19 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 88 اعشاریہ چھ تین فیصد تک پہنچی

news

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیکل آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے اور مرکز، آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نئی دلی میں کل میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
جناب بھوشن نے کہا کہ بھارت میں پچھلے سات دن میں فی 10 لاکھ آبادی پر 310 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں، جو پوری دنیا میں سب سے کم تعداد ہے۔ جناب بھوشن نے کہا کہ ملک میں کووڈ19- کے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 67لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے۔
ICMR کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ خواہ کوئی شخص پہلے انفیکشن کا شکار ہوا ہو، اُسے بھی ماسک لگانی چاہئے اور احتیاط برتنی چاہئے۔
سرکار نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے کے بعد سے کووڈ19- کے ایسے معاملات میں قابل قدر کمی آئی ہے جن میں وینٹی لیٹرس کے ذریعے ICU شعبوں میں آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ زیر علاج مریضوں کی تعداد قومی سطح پر مجموعی معاملات کا 10فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔
کل نئی دلی میں نامہ گاروں کو جانکاری دیتے ہوئے محکمہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ گذشتہ سات دن میں ملک میں فی 10 لاکھ کی آبادی پر 310معاملات سامنے آئے ہیں جو عالمی سطح پر سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔ جناب بھوشن نے بتایا کہ کووڈ19- سے متاثر روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 67لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کے سکریٹری بتایا کہ ملک میں کووڈ19- مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح لگاتار بہتر ہو رہی ہے اور اب یہ 88 اعشاریہ چھ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ (AIR NEWS)

41 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here