आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

کھیلو انڈیا مقابلوں میں والی بال کے فائنل میچ کھیلے جائیں گے

news

گوہاٹی میں جاری تیسرے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں آج والی بال کے فائنل میچ کھیلے جائیں گے۔ سائیکل دوڑ اور شوٹنگ کے بھی فائنل مقابلے ہوں گے۔ آج سے کھوکھو میچ بھی شروع ہورہے ہیں۔
اِسی دوران مہاراشٹر 107 تمغوں کے ساتھ میڈل فہرست میں سب سے اوپر ہے، اِن میں سونے کے 26 تمغے شامل ہیں۔ ہریانہ سونے کے 21 تمغے سمیت 67 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ دلّی تیسرے مقام پر ہے، جس کے پاس سونے کے 17 تمغے ہیں۔
گجرات کے Judo کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 تمغے حاصل کئے۔ گجرات کو سونے کے 10 تمغوں میں سے سات Judo مقابلوں میں حاصل ہوئے ہیں۔ گجرات Judo کے ہیڈ کوچ ستپال رانا نے آکاشوانی کو بتایا کہ وہ کیسے اِس کھیل میں سپر پاور بنے ہیں۔
جموں و کشمیر کی سب سے مائناز رِیدیمک جمناسٹ، بلوین کور نے بال اور رِبن مقابلے میں سونے کے دو تمغے حاصل کئے۔ چائے والے کی بیٹی کیرالہ کی نندنی نے ایتھیلیٹکس میں دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ (AIR NEWS)

169 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here