پانچویں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز آج بھوپال کی اَپر لیک میں ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائیں گے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت Nisith Pramanik بھی اِس تقریب میں موجود رہیں گے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2022کا 30 جنوری کو آغاز ہوا تھا۔تیرہ دن تک جاری رہنے والے 27 طرح کے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں کئی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً چھ ہزار کھلاڑیوں نے پورے جوش اور جذبہ کے ساتھ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کی۔
اختتامی تقریب سے پہلے وزیراعظم کی رہائش گاہ سے بوٹ کلب تک منعقد کی جانے والی بڑی ریلی میں سبھی فاتحین کا خیرمقدم کیاجائے گا۔یہ سبھی کھلاڑی خصوصی طور پر بنائی گئی بس چمپئنز میں بیٹھیں گے۔
مہاراشٹر 154 میڈل جیت کر تمغوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ ہریانہ 116تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ میزبان مدھیہ پردیش 90 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ (AIR NEWS)