آج کیرالا کے کوزی کوڈ ضلع سے مسلسل چوتھےروز Nipah وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ 9 سالہاُس بچے کی صحت مزید بہتر ہوئی ہے جو Nipah سے متاثر پایا گیا تھا۔ Nipah سے متاثر تین دیگر زیرعلاج افراد کی حالت بھی بہترہوئی ہے۔ وزیر صحت بینا جارج نے کہا ہے کہ Nipah وائرس کا پتہ لگانے کے لیے ICMR نے Trunat ٹسٹ کو منظوری دے دی ہے۔ تھروانت پورم میں ایک پریسکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ٹسٹ اسپتالوں میں لیول دو Biosafety سہولتوں کے ساتھ کیا جاسکتا ہے اور Nipah سے متاثرہ معاملات کو مزید تصدیق کے لیے تھرواننتپورم اور کوزی کوڈ میں وائرس کا پتہ لگانے والی لیب کو بھیجا جاسکتا ہے۔ اِس دورانکوزی کوڈ میں مویشی پروری کے ماہرین کی ایک مرکزی ٹیم نے متاثرہ علاقوں سے چمگادڑ،جنگلی خنزیر اور بلیوں وغیرہ کے نمونے اکٹھا کیے۔ ان نمونوں کو بھوپال میں جانوروںکی بیماریوں سے متعلق قومی ادارے کو بھیجا جائے گا۔ (AIR NEWS)