کیرالہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیاہے۔اس سلسلے میں جاری ایک سرکاری حکم میں کہاگیاہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہنے جانے پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔کوچی کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ صحت کے ریاستی محکمے نے وبا سے متعلق بیماریوں کے قانون کے تحت ایک مہینے کی مدت کیلئے یہ حکم جاری کیا ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیئے جانے کے اس کے فیصلے کے پیچھے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ دنیا میں کووڈ 19 ویرینٹس کے بڑھتے ہوئے معاملات اور ریاست بھر میں بڑھتے انفلوئنزا کی وجہ سے حکومت نے اس طرح کا اقدام لیاہے۔
(AIR NEWS)