आपकी जीत में ही हमारी जीत है
Promote your Business

گنگا یاترا اترپردیش میں آج بجنور اور بلیا سے شروع

news

نمامی گنگے مشن کے تحت پانچ روزہ گنگا یاترا، اترپردیش کے بجنور اور بلیا سے آج شروع ہوگی۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت اور مرکزی وزیر سنجیو بالیان بجنور سے یاترا شروع کریں گے، جہاں سے گنگا، اترپردیش میں داخل ہوتی ہے۔
گورنر آنندی بین پٹیل، مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سُشیل مودی، اِسے مشرقی یوپی میں بلیا سے شروع کریں گے، جہاں سے یہ مقدس ندی بہار میں داخل ہوتی ہے۔
آٹھ مرکزی وزرا اور یوپی کے کئی وزرا اور ضلعوں کے انچارج بھی یاترا میں شرکت کریں گے۔
صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رنجن مسرا نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ یاترا کا مقصد، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا اور مقدس ندی کے کناروں پر آباد گاوﺅں کو مزید ترقی دینا اور انہیں خوشحال بنانا ہے۔ (AIR NEWS)

63 Days ago

Download Our Free App