گوا میں 37ویں قومی کھیلوں میں کھیلوں سے متعلق صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، Pencak Silat، آرٹسٹک جمنیسٹک اور بہت سے دوسرے کھیلوں میں مقابلہ جاری ہے، جبکہ بعض کھیل اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ مقابلے میں اترپردیش کی پورنیما پانڈے نے کُل 222 کلو گرام وزن اٹھا کر خواتین کے 87 پلس میں سونے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے زمرے میں SSCB کے وِپن کمار نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ 2023 کے قومی کھیلوں میں تمغے جیتنے کے معاملے میں مہاراشٹر 85 تمغے جیت کر سرفہرست ہے، جبکہ ہریانہ 34 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر اور دفاعی چمپئن سروسز 21 تمغے جیت کر تیسرے مقام پر ہے۔x (AIR NEWS)