A part of Indiaonline network empowering local businesses

گوہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 کے لوگو، ترانہ، میسکٹ، جرسی اور مشعل کو جاری

News

آسام کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے کَل گوہاٹی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 کے لوگو، ترانہ، میسکٹ، جرسی اور مشعل کو جاری کیا۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر نِشت پرمانک بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اِس کھیل کود مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور خدمات فراہم کرانے کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر سرما نے مطلع کیا کہ افتتاحی تقریب 19 فروری کو منعقد کی جائے گی جبکہ کُل 20 کھیل کود مقابلوں میں سے 16 مقابلوں کا انعقاد گوہاٹی میں کیا جائے گا۔ دیگر مقابلوں کا انعقاد دوسرے شمال مشرقی ریاستوں میں کیا جائے گا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نشت پرمانک نے کہاکہ ملک کھیلوں کے شعبے میں بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور خود کو کھیل کود والے ایک ملک کے طور پر تبدیل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی کھیل کود مقابلے میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت اور تعاون میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ بڑے بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں کیلئے خود کو تیار کرسکیں۔ آسام سرکار اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے اشتراک سے اِس مہینے کی 19 تاریخ سے 29 تاریخ تک چوتھے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2023 کی میزبانی کرنے جارہی ہے۔
کھیل کود کا یہ مقابلہ گیارہ دنوں میں 7 شہروں میں 18 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ اِس میں تقریباً چار ہزار 500 کھلاڑی 20 کھیل کود مقابلے میں حصہ لیں گے۔ 200 سے زیادہ یونیورسٹیاں اِس میں حصہ لیں گی۔ (AIR NEWS)

12 Days ago