ہریانہ پولیس نے کانگریس کے ایم ایل اے مامن خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے اگست میں نوح میں فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ویشوہندو پریشد کی یاترا کے بعد تشدد پھوٹ پڑنے کے سلسلے میں ہوئی ہے۔
فیروزپور جھرکا سے ایم ایل اے نے گرفتاری سے تحفظ کی درخواست کی خاطر منگل کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اِس معاملے کی سماعت 19 اکتوبر کو ہوگی۔ (AIR NEWS)