Best for small must for all
Promote your Business

یو جی سی نے یونیورسٹیاں اور کالج کھولنے کیلئے رہنما خطوط جاری کئے

news

یونیورسٹیگرانٹس کمیشن(یو جی سی)نے پورے ملک میں یونیورسٹیاں اور کالج پھر سے کھولنے کیلئے رہنماخطوط جاری کئے ہیں۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق گھیرا بندی والے زون سے باہر یونیورسٹیاںاور کالج متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ صلاح ومشورےکے بعد مرحلے وار کھولے جاسکتے ہیں۔ ان رہنما خطوط کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کیوزارت‘ وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم کی منظوری حاصل کی گئی ہے۔ UGC نےایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی خاطر 6 دن کا ہفتہ اور کم طلبا کے ساتھ کلاسوںکو شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ البتہ ادارے کی ضروریات کے مطابق دن میں تدریسی اوقاتمیں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

نئےرہنما خطوط میں اداروں سے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارےکھولنے سے پہلے مرکزی یا متعلقہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس علاقے کو محفوظ قرار دیاجانا ضروری ہے۔ کووڈ-19کے پیش نظر صحت اور تحفظ سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت کیجانب سے جاری کردہ ہدایات اور رہنما خطوط پر پوری طرح عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔ وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے تعلیمی اداروں‘ طلبائ‘ والدین اور تعلیم کی دنیا سے جڑےتمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی بقاءاور تابناک مستقبل کیلئے انرہنما خطوط پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ (AIR NEWS)

25 Days ago

Download Our Free App

Advertise Here