حکومت نے کووڈ-19 سے نمٹنے کیلئے پورے ملک میں 21 دن کے مکمل لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ سبھی سڑک، ریل اور ہوائی خدمات، لاک ڈاون کے دوران معطل رہیں گی۔ لاک ڈاون کا نفاذ کل آدھی رات سے کیا گیا ہے۔ البتہ پورے ملک میں لازمی اشیا لانے لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ طبی دکانیں، پٹرول پمپ، روزانہ کی کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں، دودھ کے بوتھ اور آن لائن شاپنگ جیسی لازمی خدمات کو لاک ڈاو ¿ن سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اِس بیماری سے نمٹنے کیلئے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کیلئے 15 ہزار کروڑ روپے کے مرکزی الاٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں قوم سے دوسری بار اپنے خطاب میں جناب مودی نے کہاکہ بھارت اور ہر بھارتی کو بچانے کیلئے لوگوں پر یہ مکمل پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے ایک پوسٹر دکھایا جس میں لکھا تھا ’کورونا کا مطلب ہے، کوئی روڈ پر نہ نکلے‘
جناب مودی نے کہاکہ یہ لاک ڈاون ہر ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے، ضلعے، گاوں، محلے اور گلی میں لاگو کیا گیا ہے۔ (AIR NEWS)