براہِ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ CBDT نے 2018-19 کیلئے اصل کے ساتھ ساتھ نظرثانی شدہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ میں اِس سال 31 جولائی تک کا اضافہ کردیا ہے۔ اُس نے 2019-20 کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی تاریخ بھی اِس سال 30 نومبر تک بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ کووڈ-اُنیس عالمی وبا کی وجہ سے انکم ٹیکس بھرنے والوں کو درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔CBDT نے چھوٹے اور اوسط درجے کے ٹیکس دہندگان کو راحت فراہم کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے تک کے Self Assessment ٹیکس کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں بھی اِس سال 30 نومبر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ 2019-20 کے مالی سال کیلئے انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 80 سی کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کرنے کیلئے مختلف ادائیگیوں اور سرمایہ کاری کرنے کیلئے مقررہ تاریخ میں بھی 31جولائی تک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ CBDT نے آدھار کو PAN کے ساتھ جوڑنے کی تاریخ میں بھی اگلے سال 31 مارچ تک کی توسیع کردی ہے۔ (AIR NEWS)