مالی کارروائی سے متعلق ٹاسک فورس نے پاکستان کو ابھی بھی grey لسٹ میں رکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اُسے کوئی راحت نہیں مل سکے گی جبکہ وہ وبائی حالات کے دوران مالی امداد کا منتظر ہے۔ اس ٹاسک فورس کا اجلاس اِس مہینے کی 21تاریخ کو پیرس میں شروع ہوا تھا اور کل ختم ہو گیا۔
یہ تنظیم دنیا میں دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے والے ملکوں پر نظر رکھتی ہے۔ اجلاس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کرنے سے متعلق ایشیا بحرالکاہل گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔ (AIR NEWS)