A part of Indiaonline network empowering local businesses

IPL 2024 : شبھمن گل پر بھاری پڑی ششانک کی طوفانی اننگز، پنجاب نے جبڑے سے چھینی جیت، گجرات کو دی مات

News

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز اور پنجاب کنگز کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کپتان شبھمن گل کی نصف سنچری کے دم پر 199 رنز کا بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم کے بڑے بلے باز ناکام رہے اور ششانک سنگھ نے شاندار اننگز کھیلی۔ ناٹ آوٹ 61 رنز بنا کر انہوں نے گجرات کے جبڑوں سے جیت چھین لی۔ پنجاب نے 19.5 اوور میں 7 وکٹ گنوا کر جیت حاصل کی۔

اشتہار
پنجاب کنگز کے بڑے نام اس میچ میں رنز بنانے میں ناکام رہے لیکن ششانک سنگھ نے تنہا جدوجہد جاری رکھی۔ مسلسل گرتی وکٹوں کے درمیان ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور شاندار نصف سنچری بنائی ۔ آخر تک ڈٹے رہتے ہوئے اس کھلاڑی نے میچ میں پنجاب کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ان کی 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز نے ٹیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا۔

اس سے پہلے گجرات ٹائٹنز کے کپتان پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیتنے میں ناکام رہے اور انہیں پہلے بلے بازی کرنی پڑی۔ پہلے تین میچوں میں اچھی شروعات کے بعد وکٹیں گنوانے والے شبھمن گل نے اس میچ میں اپنا دم دکھایا۔ 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اس سلامی بلے باز نے 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اننگز ٹیم کے لیے کافی اہم تھی کیونکہ انہوں نے اکیلے ایک اینڈ کو سنبھالا اور ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔

گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ 150 رنز کے اسکور پر 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹیم جیت کی جانب گامزن تھی۔ تاہم دو نامعلوم ناموں نے گجرات ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ششانک سنگھ نے 61 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ایک اینڈ سنبھالا جبکہ دوسری طرف سے آشوتوش شرما نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا رخ پنجاب کی طرف موڑ دیا۔

41 Days ago