A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

آئی ایم ایف کی کووڈ-اُنیس کی وبا سے متاثرہ ملکوں کو دس کھرب امریکی ڈالر قرض دینے کی اپنی مکمل صلاحیت

News

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف نے اپنی دس کھرب امریکی ڈالر کی قرض دینے کی مکمل صلاحیت کو کووڈ-اُنیس سے متاثرہ ملکوں کی مدد کرنے کیلئے فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کووڈ-اُنیس کو نہایت غیرمعمولی وبا قرار دیتے ہوئے IMF کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے بدھ کے روز کہا کہ دنیا عظیم کساد بازاری کے بعد سے اب تک کی سب سے بدترین کساد بازاری سے گزر رہی ہے۔ محترمہ جارجیوا نے واشنگٹن میں IMF اور عالمی بینک کی موسم خزاں کی پہلی سالانہ مجازی میٹنگ کے آغاز میں نامہ نگاروں کو دوہری ایمرجنسی مالی امداد کے منصوبے کے بارے میں بتایا۔ IMF بورڈ پہلے ہی اپنے غریب ترین 25 ملکوں کو امدادی قرض کی منظوری دے چکا ہے۔ (AIR NEWS)

1464 Days ago