A part of Indiaonline network empowering local businesses

آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے

news

آج بچیوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔یہ دن ہرسال 24 جنوری کو منایاجاتا ہے۔ بچیوں کے قومی دن منائے جانے کے پس پشت مقصد ملک کی لڑکیوں کو سبھی طرح کی مدد اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا اور بچیوں کی تعلیم ان کی صحت اورتغذیہ کی اہمیت پر بیداری کو بڑھانا بھی ہے۔
ثقافت کی وزارت آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر رنگولی اتسو امنگ منعقد کرے گی۔اس طرح کی تجویز ہے کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیمیں خواتین مجاہدین آزادی یا ملک کی رول ماڈل خاتون کے نام پر سڑکوں اور چوراہوں پرتقریباً ایک کلومیٹر لمبی رنگولی بنائیں گی۔
رنگولی بنانے کا یہ کام ملک بھر کے 50 سے زیادہ مقامات پر کیاجارہا ہے۔
وزارت نے کہاہے کہ اس تقریب کے ذریعہ بچیوں کا دن اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا یہ ایک زبردست موقع ہوگا۔
آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال منانے اور اس کے عوام کی شاندار تاریخ، ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کا حکومت ہند کا ایک قدم ہے۔ (AIRNEWS)

817 Days ago