آج ملک بھر میں بھائی دوج کا تہوار منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار دیوالی کے دو دن بعد منایا جاتا ہے۔ یہ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ناموں، جیسے Bhai Phota، Bhaubeej، Bhai Tika یا Yama Dwitiya سے جانا جاتا ہے۔ اِس روز بہنیں اپنے بھائیوں کے ماتھے پر ٹیکہ لگاتی ہیں اور اُن کے تحفظ اور طویل عمر کیلئے دعا کرتی ہیں۔ جواب میں بھائی اپنے بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہ تہوار ہندی کلینڈر Kartika ماہ میں مکمل چاند کے دوسرے دن منایا جاتا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھائی دوج کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار پیار اور محبت، بھائی اور بہن کے درمیان بھرپور اعتماد کی علامت ہے۔
آج بھائی دوج کے مقدس موقع پر بھگوان کیدارناتھ مندر اور دیوی یمنوتری مندر کے کپاٹ مذہبی روایات کے ساتھ بند کئے جارہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کپاٹ بند کئے جانے کیلئے کیدارناتھ میں سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ مندر کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ شدید سردی کے بیچ کیدارناتھ میں کپاٹ بند کئے جانے کی رسومات جاری ہیں۔ موسم سرما کیلئے یمنوتری کے کپاٹ دن میں بارہ بج کو نو منٹ پر بند کئے جائیں گے۔ موسم سرما کے دوران اترکاشی میں کھرسلی کے مقام پر دیوی یمنا کی پوجا ارچنا کی جائے گی۔ (AIR NEWS)