A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

آج رائے دہندگان کا بارہواں قومی دن منایا جارہاہے

News

آج ووٹروں کا بارہواں قومی دن منایا جارہاہے۔ اِس سال کے ووٹروں کے دن کا موضوع ہے ”انتخابات کو سب کی شمولیت والے، قابلِ رسائی اور شرکت پر مبنی بنانا“۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اس دن کو منانے کیلئے منعقد تقریب میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
اِس موقع پر سال 2021-22 کیلئے ریاستی اور ضلعی سطح کے افسران کو اُن کی بہترین انتخابی کارروائیوں کیلئے قومی انعامات دیئے جائیں گے، جو مختلف شعبوں جیسے اطلاعاتی ٹکنالوجی، حفاظتی بندوبست، انتخابی انتظامات، قابل رسائی انتخابات اور ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے اور اُن تک پہنچنے کے سلسلے میں اُن کی بہترین کارکردگی کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ (AIRNEWS)

815 Days ago