A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

آج پورے ملک میں ووٹروں کا قومی دن منایا جارہا ہے

news

آج پورے ملک میں رائے دہندگانکا قومی دن منایا جارہا ہے۔ اس کا مقصد خاص طور پر نئے ووٹرس کا نام ووٹر فہرستوں مےںشامل کئے جانے کی حوصلہ افزائی کرنا، سہولت پیدا کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ یہدن انتخابی کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر پورے ملک میں سال 2011 سے ہر سال 25 جنوریکو منایا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے اس موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہم وطنوں سے کہاکہ وہ ووٹ دینے کے اہم حق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی حق نہیںہے۔ جناب کووند نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام نے ووٹ دینے کا حق حاصل کرنےکی خاطر بڑی جدوجہد کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اکثروبیشتر لوگوں کو اُن باتوں اور کاموں کی قدر کا احساس نہیں ہوتا جو انہیں آسانی سےمل جاتے ہیں۔ جناب کووند نے کہا کہ بھارت میں قابلیت، صلاحیت، مذہب، مردوعورت،ذات پاتاور امیر وغریب کی بنیاد پر کسی طرح کا بھید بھاؤکئے بغیر عوام کو ووٹ دینے کا حق دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 75 سال میں بھارت عالمی سطح پر جمہوریت کے ایک مثالیملک کے طور پر ابھرا ہے اور اِس کامیابی میں ملک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ انتخابی کمیشنکا بھی اہم رول رہا ہے۔

اِس موقع پر صدر جمہوریہ نےمختلف سطحوں پر انتخابات کے انعقاد میں شاندار کارکردگی کے صلے میں ریاستی اور ضلعکے سطح کے افسروں کو قومی ایوارڈس سے نوازا۔ جناب کووند نے ووٹروں میں بیداری پیداکرنے کے لئے انتخابی کمیشن کے ویب ریڈیو ’Hello Voters‘ کاآغاز بھی کیا۔

اس سال کے رائے دہندگان کےقومی دن کا موضوع ہے ”اپنے ووٹرس کو بااختیار‘ چوکس‘ محفوظ اور باخبر بنانا“۔

اِدھر وزیر اعظم نریندر مودینے کہا ہے کہ ووٹروں کا قومی دن جمہوری تانے بانے کو مستحکم بنانے اور انتخابات خوشاسلوبی کے ساتھ کرانے کو یقینی بنانے میں انتخابی کمیشن کے قابل قدر رول کو تسلیم کرنےاور اِس کی ستائش کرنے کا ایک موقع ہے۔ جناب مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ رائے دہندگانکے اندراج، خاص طور پر نوجوانوں کے نام کے اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت کے بارےمیں بیداری پیدا کرنے کا بھی دن ہے۔ (AIR NEWS)

1179 Days ago