بھارت کے ریزروبینک کے گورنرشکتی کانت داس نے آج کہا ہے کہ مالی پالیسی کمیٹی نے اتفاق رائے سے ریپو ریٹ چار فیصداور ریورس ریپوریٹ 3 اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی پالیسیکمیٹی کی تین روزہ میٹنگ کے بعد دو ماہی مالی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر نے یہبات کہی۔انہوں نے بتایا کہMarginal standingfacility ریٹ اور بینک ریٹ چاراعشاریہ دو پانچ فیصد پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2021-22 کے لیے جی ڈی پیکی حقیقی نشوونما ساڑھے 10 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہلوگوں کو ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت لائے جانے، سرمایہ کاری میں اضافہ اور جی ڈی پیکی نشوونما کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کئے گئے اصلاحی اقدامات جیسے عناصر کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی مانگ میں اچھال آیا ہے اور 2020-21 میں ریکارڈ زرعی پیدواراور اس کے استحکام کیلئے یہ خوش آئند ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر نے یہ بھی کہا کہ شہروںمیں مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکہ کاری کی جاری مہم سے اسے فروغ حاصل ہونا چاہئے۔ (AIR NEWS)