A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

آسام میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے

news

آسام میں سیلاب کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے، کیونکہ اس وقت 33 اضلاع سیلاب کی گرفت میں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
پانچ ہزار سے زیادہ گاﺅں سیلاب کی گرفت میں ہیں اور سیلاب کی وجہ سے 42 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 86 ہزار سے زیادہ لوگوں نے راحتی کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 8 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ فصل کے ایک بڑے رقبے کے علاوہ کئی مقامات پر 14 پلوں ، سڑکوں، Culverts کو نقصان پہنچا ہے۔
فوج، نیم فوجی دستے، NDRF اور SDRF کے ساتھ مقامی انتظامیہ راحت کے کام میں مصروف ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت کا سامان تقسیم کررہی ہے۔ بہت سے وزراءسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ راحت اور بچاﺅ کے کام کا جائزہ لیا جاسکے۔ (IMPUT FROM AIR )

668 Days ago