آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے ULFA(Independent) کےچیف پریش Baruah سے کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ امن بات چیت شروعکریں۔ وزیراعلیٰ نے ریاست میں امن کے قیام میں معاشرے کے سبھی طبقوں سے بھی حمایت کرنےکی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بوڈولینڈ کی اُن شورش پسند تنظیموں کی تعریف کی ہے، جنہوںنے حال ہی میں ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ کَل کوکرا جھار میں بوڈولینڈ کے دِن کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ اُن کی حکومت نے ریاست کا چارج سنبھالنے کےوقت ہی آسام کو شورش پسندی سے پاک بنانے کا عہد کر لیا تھا۔ انہوں نے بوڑو امن معاہدےکو اِس سمت میں ایک تاریخی قدم قرار دیا، جس پر حال ہی میں دستخط کئے گئے ہیں۔ (AIR NEWS)