اترپردیش پولیس نے ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج سے وابستہ تشدد میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رول کی بنا پر 108 افراد کو گرفتار کیا ہے۔گزشتہ چار دن کے دوران یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
داخلی محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری Awanish k Awasthi نے لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تنظیم کے 108 افراد کو حراست میں لے کیا گیا ہے ۔ یہ اُن 25 افراد کے علاوہ ہیں جنہیں ریاست میں اس سے پہلے تشدد بھڑکانے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ (AIR NEWS)