A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

اسرائیل اور بحرین کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم

news

سرائیل اور بحرین نے راجدھانی منامہ میں، امریکہ کی طرف سے کرائے گئے سمجھوتے پر عمل کرتے ہوئے باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر لئے ہیں۔ منامہ میں کل رات منعقدہ ایک تقریب میں دونوں ملکوں کے افسران نے آٹھ، دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے۔ اِن میں سفارتی، پُر امن اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے سے متعلق ایک اعلامیہ بھی شامل ہیں۔ امید ہے کہ اب دونوں ملک اپنے اپنے سفارت خانے بھی قائم کر لیں گے۔
اس سے پہلے کل امریکہ اور اسرائیل کے افسران کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد، اسرائیلی ایئرلائنس کے ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے، تل ابیب کے Ben Gurion ہوائی اڈے سے، سعودی عرب کے ہوائی راستے سے ہوتا ہوا منامہ پہنچا تھا۔
امریکی وزیر خزانہ Steven Mnuchin اور اسرائیل کے وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر Meir Ben Shabbat نے مندوبین کی قیادت کی ۔
دستخط کئے جانے کے بعد بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی نے کہا کہ یہ یقیناً ایک تاریخی دورہ ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات شروع ہو جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد، مشرقی وسطیٰ میں ، بحرین چوتھا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔
Mnuchin اور دیگر امریکی افسران آج متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ جہاں اسرائیل کے ساتھ اس سمجھوتے کے مطابق دو طرفہ تجارت شروع ہو گئی ہے۔ (AIR NEWS)

1277 Days ago