A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

افغانستان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے میں 280 افراد ہلاک اور 600 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

news

افغانستان کے پکتکا صوبے میں زلزلے سے 280 افراد کے مارے جانےاور 600 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ صوبے کے Barmala، Ziruk، Naka اور Gayan اضلاع میں یہ جھٹکے محسوسکیے گئے۔

افغانستان کی بختار خبرایجنسی نے ٹوئیٹر پر یہ خبر بھی دی ہےکہ خوست کے سپاری ضلع میں بھی زلزلے سے کم سے کم 25 افراد کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور95 زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت نے ہنگامی مدد فراہمنہیں کی تو مرنے والوں کی تعداد اور زیادہ ہوسکتی ہے۔

خبرایجنسی رائٹرر نے بتایا ہے کہ زلزلہ پیما پر اس کی شدت چھاعشاریہ ایک تھی۔

آفات سے نمٹنے والی طالبان انتظامیہ کے سربراہ محمد نسیم حقانینے بتایا ہے کہ زیادہ تر اموات پکتکا صوبے میں ہوئیں جہاں سے ایک سو افراد کے ہلاکاور 250 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی صوبوں ننگرہار اورخوست سے بھی اموات کی خبریں ملی ہیں۔ طالبان سرکار کے ایک نائب ترجمان بلال کریمی نےٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ پکتیکا صوبے کے چار اضلاع میں شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میںکافی لوگ ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوگئے اور درجنوں مکان تباہ ہوگئے ہیں۔



 
 
  (AIR NEWS)

667 Days ago