اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور افغان طالبانکے درمیان حالیہ معاہدے پر ایک امریکی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اِسطرح اِس دہشت گرد گروپ کے ساتھ ایک معاہدے کی توثیق کی گئی ہے، جو اپنے اندر ایک نایاب واقعہ ہے۔ امریکی فوج نے طالبان کے ساتھ29 فروری کو کئے گئے، فوجیوں کی واپسی کے معاہدے کے حصے کے طور پر اپنے فوجی ہٹانےشروع کر دیئے ہیں۔
قرارداد میں سلامتی کونسل نے اسلامی جمہوریہ افغانستان کیحکومت سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ امن عمل کو آگے بڑھائے، جس میں افغانستان کے سیاسیاور سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر مشتمل، متنوع اور سب کی شمولیت والی مذاکراتی ٹیم حصہلے اور اِس میں خواتین بھی شامل ہوں۔
امریکہ اب تک کے سب سے طویل تنازعےکو ختم کرنے کا متمنی ہے، ایک معاہدے کے تحت، جس پر پچھلے مہینے دوحہ میں دستخط کئےگئے تھے، سبھی غیر ملکی فوجی، 14 مہینے کے اندر-اندر افغانستان سے واپس چلے جائیں گے،بشرطیکہ طالبان، سلامتی سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ (AIR NEWS)