اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے معطل کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کئے جانے یا نہ کئے جانے کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی۔اِس سے پہلے اقوام متحدہ کیلئے امریکہ کی ایلچی Linda Thomas-Greenfield نے اِس بارے میں ایک قرارداد پیش کی۔
193 رکنی اسمبلی میں قرارداد کو ووٹنگ میں شامل دو تہائی ارکان کی اکثریت کی حمایت ملی۔ 93 ملکوں نے اِس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24 نے اِس کی مخالفت کی۔ بھارت سمیت 58 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے تناظر میں راجدھانی کیف کے مضافات میں Bucha شہر میں اجتماعی قبروں سمیت سڑکوں پر سیکڑوں عام لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ (AIR NEWS)