A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

امرناتھ یاترا دو دن بعد پہلگام کے راستے دوبارہ شروع کردی گئی ہے

news

امرناتھ یاترا جو، مقدس گپھا کے قریب بادل پھٹنے کے حادثے کے بعد معطل کردی گئی تھی آج صبح دوبارہ شروع کردی گئی۔
یاتریوں کا ایک تازہ گروپ، جموں میں بھگوتی نگر کے ابتدائی کیمپ سے، پہلگام Nunwan کیمپ کیلئے روانہ ہوا۔ حکام نے آج صبح سویرے پہلگام راستے کے ذریعے، Nunwan کیمپ سے بھی، یاتریوں کے گروپ کو اجازت دی۔ یاتریوں کو پہلگام کے راستے جانے کی اجازت، محض ابھی کیلئے ہے۔ بال تل کے راستے یاترا، دوبارہ شروع کی جانے ہے۔ البتہ بال تل اور پہلگام راستوں پر ہیلی کاپٹر خدمات دستیاب ہیں۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام میں کَل Nunwan کیمپ کا دورہ کیا اور امرناتھ یاترا دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ جناب سنہا نے وہاں قیام پذیر یاتریوں سے بات چیت بھی کی اور حفظان صحت سہولیات اور لنگروں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسی دوران بچاﺅ کارروائیاں جاری ہیں، جیسا کہ مختلف ایجنسیوں کا عملہ کچھ لوگوں کے بچ جانے کی اُمید میں، حادثے کی جگہ سے ملبہ ہٹا رہا ہے۔ (AIR NEWS)

647 Days ago