امریکی سرکار نے اُن بین الاقوامی طلبا کو واپس بھیجنے کےاپنے منصوبے کو ترک کردیا ہے جن کی کلاسیں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اب پوری طرحآن لائن ہورہی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے پالیسی کے اعلان کےایک ہفتے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی اور Massachusetts انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نےمذکورہ منصوبے کے معاملے پر سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ Massachusetts کےڈسٹرکٹ جج نے بتایا کہ فریقوں کے درمیان تصفیہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ ہفتے غیر ملکی طلبا سے یہ کہا گیا تھا کہ اگر انہوںنے ذاتی موجودگی کے ساتھ ٹیوشن والا کورس اختیار نہیں کیا تو انہیں امریکہ میں رہنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (AIR NEWS)