A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

امریکہ کے مرکزی بینک نے اپنی شرح سود تقریباً ختم کر دی ہے

News

امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے‘ معیشت پر کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر‘ بنیادی شرح سود تقریباً ختم کردی ہے۔ بینک نے دو ہفتے سے بھی کم مدت میں کل رات دوسری بار شرح سود میں یہ اچانک کمی کی ہے۔ اُس نے قرض کی معیاری شرح کو بھی کم کرکے‘ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ اِس سے پہلے یہ شرح‘ 2008 کے عالمی مالی بحران کے دوران‘ اِس سطح پر تھی۔
فیڈرل ریزرو نے شرحوں میں یہ کمی اُس وقت تک برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ اسے یقین نہیں ہوجاتا کہ معیشت حالیہ تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔ امریکہ کے مرکزی بینک نے بڑے پیمانے پر اثاثوں کی خریداری اور بینکوں کو دیئے جانے والے قرضوں پر رعایتوں کا بھی اعلان کیا ہے اور ان سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تجارتی اور گھریلو قرضوں میں مدد کی غرض سے ان رعایتوں کا استعمال کریں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ (AIR NEWS)

1493 Days ago