امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے سے باز رکھنے کے لیے کل رات ایک قرار داد کو منظوری دی۔ یہ قرارداد، جس کے تحت صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ مزید تصادم سے پہلے امریکی کانگریس سے خصوصی اجازت لینے کی ضرورت ہوگی، ڈیموکریٹک اکثریت والے ایوان نمائندگان میں منظور کی گئی۔ البتہ اِس پر صدر ٹرمپ کی طرف سے ویٹو کا استعمال کیے جانے کی پوری امید ہے۔
یہ قرارداد 45 کے مقابلے 55 ووٹوں سے منظور کی گئی جس میں آٹھ ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا۔ (AIR NEWS)