امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر، قومی سطح پر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وبا کے اثرات کو ختم کرنے کے مقصد سے کچھ خصوصی اقدامات کا بھی اعلان کیا ہے۔
وفاقی ترقی کے پورے اختیارات کے استعمال کیلئے آج سے میں باقاعدہ طور پر قومی ایمرجنسی کا بڑے پیمانے پر اعلان کر رہا ہوں۔ اس کارروائی کے تحت 50 ارب ڈالر تک کی مدد دی جائے گی جو بہت ہی ضروری ہے۔ نیز ایک بڑی رقم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے ہے۔ ہماری مقامی علاقوں کیلئے ہے اور ہماری اس تعاون سے بیماری سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔x
انھوں نے سبھی امریکی ریاستوں سے کہا کہ وہ ایمرجنسی کے تحت کام کاج کے مراکز قائم کریں۔ انھوں نے ملک گیر سطح پر وافر تعداد میں جانچ کی Kits نہ ہونے کے بارے میں تنقید کے دوران کہا کہ حکومت جانچ کے کام کاج میں تیزی لارہی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2006 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 42 لوگ اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ (AIR NEWS)