A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

امِت شاہ، آج نئی دلی میں امدادِ باہمی اداروں کی پہلی بڑی کانفرنس سے خطاب کریں گے

News

تعاون کے وزیر امت شاہ آج نئی دلی میں امداد باہمی اداروں کی پہلی بڑی کانفرنس سے خطاب کرےں گے۔ تعاون کے وزیر مملکت بی۔ایل۔ورما اور امدادِ باہمی اداروں کے بین الاقوامی اتحاد کے صدر ایرئل گوارکو بھی اِس موقع پر موجود ہوں گے۔ پوری دنیا میں، امداد باہمی اداروں سے منسلک کروڑوں لوگ اِس پروگرام میں ورچوئل وسیلے سے شریک ہوں گے۔ امدادِ باہمی اداروں سے منسلک دو ہزار سے زیادہ افراد نئی دلی میں پروگرام کے انعقاد کی جگہ موجود ہوں گے۔
تقریب کے دوران جناب شاہ امدادِ باہمی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کے خاکے اور لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔ (AIR NEWS)

933 Days ago