انتخابی کمیشن نے بھارت کے 16ویں صدر کے انتخاب کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کَل نئی دلّی میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ چناﺅ کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ پولنگ 18 جولائی کو ہوگی۔ پولنگ کے لیے نوٹیفکیشن 15 جون کو جاری کیا جائے گا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 ہوگی۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال اس مہینے کی 30 تاریخ کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی مدت کار اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے۔ (IMPUT FROM AIR )